ڈیری فارمر سے 45لاکھ اور اسلحہ لوٹ لیاگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھینس کالونی میں ڈیری فارمر سے 45 لاکھ روپے اور اسلحہ لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
بھینس کالونی موڑ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان معروف ڈیری فارمر چوہدری محمد اشفاق گجر سے 45 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں پیش آئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔ڈیری فارمر سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی پر کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے شاکر عمر گجر نے آئی جی سندھ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری، لوٹی گئی رقم کی برآمدگی کی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments