گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلہ کا بیٹا چار ساتھیوں سمیت گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے مارے گئے گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلہ کا بیٹا چار ساتھیوں سمیت گرفتار۔۔۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرکے برہنہ حالت میں تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں انویسٹی گیشن پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن شاہجہان خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں مارے گئے گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلہ کا بیٹا محمد شریف عرف بابا لاڈلہ، شاہزیب، غضنفر علی، فراز اور عزیر شامل ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق ملزم شریف نے اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ غلام نبی نامی نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کیا، اسے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیو بھی ریکارڈ کی، جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج کیا گیا تھا۔پولیس نے پانچوں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments