چیلہار واقعہ کے 7ملزم گرفتار، تیسرے روز دھرنا ختم
ڈپٹی کمشنرسے مذاکرات کامیاب، مقتول باپ، بیٹے کی متنازع پلاٹ میں تدفینباندھی حادثے میں نوجوان ہلاک، محرابپور کے اسپتال میں زچہ وبچہ جاں بحق
اندرون سندھ (نمائندگان)چیلہار واقعے کے 7 ملزمان کی گرفتاری پر دھرنا ختم اور مقتول باپ بیٹے کی تدفین کردی گئی، جبکہ باندھی حادثے میں نوجوان ہلاک اور محراب پور کے اسپتال میں زچہ وبچہ چل بسے۔ چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر قتل نوجوان لو کمار اور انکے والد سریش کمار کی لاشیں رکھ کرتھر کول روڈ پر3 روز دھرنا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحلیم جاگیرانی اور ایس ایس پی عارف عزیز ورثا سے مذاکرات کئے ۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد 7 ملزم گرفتار کرلئے ، ایک ملزم پردیپ عرف چکو مہراج نے کراچی ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے لی۔انتظامیہ کی یقین دہانی پر3 روز سے جاری دھرنا ختم اور مقتول باپ بیٹے کی آبائی شہر چیلہار میں آخری رسومات ادا کردی گئیں، دونوں کومتنازع پلاٹ میں دفنایا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے گرفتار ملزمان میں سومار کھوسو، رجب کھوسو، روشن کھوسو، عبدالرزاق، ربنواز، واحد بخش اور عطا اللہ کھوسو شامل ہیں۔ ادھر باندھی میں مہران ہائی وے پر بلوچ پور کے قریب حادثے میں نوجوان ثاقب علی بروہی موٹر سائیکل سلپ ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔ ثاقب بروہی شادی میں شرکت کیلئے جا رہا تھا۔ محراب پور کے نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور غلط آپریشن سے زچہ بچہ جاں بحق ہوگئے، شوہر غلام شبیر چانڈیو کے مطابق وہ بیوی کو زچگی کیلئے نجی میڈیکل سینٹر مختار ظفر اجن لائے جہاں ڈاکٹر کی لاپروائی سے پہلے نومولود پھر اہلیہ دم توڑ گئی، ہم میڈیکل سینٹر، ڈاکٹر وعملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments