’’عمران سے معافی مانگتے ہیں‘‘ زبیراحمد کاپاکستان ٹیک فورس ختم کرنے کااعلان
پاکستان ٹیک فورس کو ختم کردیا ہے اور تبدیلی کے سفر میں عمران خان کے ساتھ ویسے ہی ہیں جیسے پہلے تھے
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیک فورس کو ختم کردیا ہے اور تبدیلی کے سفر میں عمران خان کے ساتھ ویسے ہی ہیں جیسے پہلے تھے ۔عمران خان سے معافی مانگتے ہیں ہمیں غلط استعمال کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیک فورس کے صدر زبیراحمد نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔زبیراحمد کا کہنا تھاکہ ٹیک فورس تحریک انصاف کے ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے بنائی گئی تھی لیکن کچھ غلط فہمیوں کے باعث جماعت کو نقصان پہنچا اس لئے آج ٹیک فورس کو ختم کردیا گیا ہے ۔