یو سی 40 : جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر , ناقص سکیورٹی گداگروں کا راج

یو سی 40 : جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر , ناقص سکیورٹی گداگروں کا راج

سیوریج کا نا قص نظا م ، پا نی جمع،کئی برس سے سڑکیں تعمیر نہیں ہو سکیں،گیس کی عدم فراہمی سے اہل علاقہ کو پر یشا نی کا سا منا

لاہور(خبر نگار )یونین کو نسل 40میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ، سیوریج کے نا قص نظا م اور سڑ کو ں پر کھڑے پا نی کی وجہ سے نما ز یو ں کو بھی مشکلات کا سا منا ہے ۔چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عا م ہیں ،ناقص سکیورٹی اور گدا گروں کے راج سے اہل علا قہ کی ز ند گی اجیر ن ہو گئی ۔روز نا مہ دنیا سروے میں گفتگو کر تے ہو ئے محمد آ صف ،عثما ن علی ،امان اللہ ،فریاد،بابا اکبر ،جج علی ،امین اور اسحاق نے کہا کہ یو سی 40 میں پینے کا صاف پا نی دستیاب نہیں ہے ، یہاں پر واٹرفلٹریشن پلا نٹ تو موجود ہے مگر سپلا ئی لائن نہیں ۔ یہاں کی سڑ کیں کئی برس سے نہیں بنا ئی گئیں ۔مسا ئل کے حل کے لئے ایم پی اے اور ایم این اے کے پا س جا تے ہیں تو کہتے ہیں کہ ابھی آ پ کا علا قہ ترقیا تی کا مو ں کی لسٹ میں نہیں آ یا ۔یو سی 40کے 90فیصد علاقے میں سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں ۔سلا مت پورہ پنڈ ،کر یم نگر ،نئی آ بادی ،کو ئل گھاس ،طفیل کا لو نی سمیت دیگر علا قو ں میں ریا ست علی ،حیدر علی ،سفیان ،افضل ،محسن ،احمد ،حسین ،بشیر ،ہارون ،نواز ،اختر ،ارشد ،امجد اور وسیم ملک نے کہا کہ یو سی 40 میں گیس نہ ہونے سے پر یشا نی کا سا منا ہے ۔اکثر علا قو ں میں سیوریج کا نظا م بھی نہیں ہے ۔پرائمر ی سکو ل کے با ہر گند گی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں ۔ علاقہ میں گراں فروشی بھی عروج پر ہے ۔پر ائس کنٹرول کمیٹیا ں کو ئی کاروائی نہیں کر رہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں