ختم نبوت کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا:سربراہ سنی تحریک
لاہور(سیاسی نمائندہ)سربراہ سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام کا مرکزومحور ہے، عالمی دباؤ کی کوئی حیثیت نہیں، ختم نبوت کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا۔۔۔
قتدارکی رسہ کشی نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیا ،معاشی بدحالی کا شکار پاکستان مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،آئی پی پیز کی لوٹ مار نے غریب عوام کا جینامحال کردیا،حکومت تمام آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے عوام کو ریلیف دے ،مظلوم کشمیریوں کے خون کے بدلے بھارت سے دوستی قبول نہیں،27اکتوبر کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت علما ومشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کنونشن کا مشترکہ اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہا فتنہ قادیانیت کے خلاف پوری قوم متحدہے ، زاہد حبیب قادری ،علامہ عطا الرحمن ،مفتی سلیمان رضوی، حافظ اقبال رضوی، مولانا سلیم شہزاد، پیرمحمود حسین قادری، علامہ غلام جیلانی چشتی، علامہ اشفاق صابری، علامہ عبداللطیف قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔