پاک، بھارت روابط کی بحالی سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا : افتخار علی ملک
لاہور(کامرس رپورٹر)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا پاک بھارت سفارتی روابط کی بحالی سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔۔۔
بلکہ وسیع تر علاقائی امن و استحکام میں بھی مدد ملے گی۔ اتوار کو بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حالیہ دورہ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو جنوبی ایشیا کے سیاسی منظر نامے میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے جس سے تناؤ کو کم کر کے تجارت اور انسداد دہشتگردی جیسے شعبوں میں تعاون کیلئے مزید سازگار ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔