وزیر اعلیٰ پنجاب ‘‘دِھی رانی پروگرام’’درخواست وصولی آج شروع

وزیر اعلیٰ پنجاب ‘‘دِھی رانی پروگرام’’درخواست وصولی آج شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ‘‘دِھی رانی پروگرام’’کیلئے درخواستوں کی وصولی آج (پیر)سے شروع ہو گی جو پانچ نومبر تک جاری رہے گی۔

درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pkپر وصول کی جائیں گی ۔متعلقہ ضلع کا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس درخواست گزاروں کی معاونت کرے گا ۔ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس کی ٹیمیں تصدیقی عمل مکمل کریں گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نئے شادی  شدہ جوڑوں کیلئے ایک لاکھ روپے سلامی بذریعہ بینک آف پنجاب اے ٹی ایم کارڈ ، شادی کی تقریب میں کھانا ، فرنیچر ، کپڑے اور ڈنر سیٹ سمیت روز مرہ استعمال کی اشیا کا تحفہ دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں