علما اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کی جائے :حافظ ابراہیم نقشبندی

 علما اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار  کی جائے :حافظ ابراہیم نقشبندی

لاہور( سیاسی نمائندہ)الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہر ایک کے لئے ضروری ہے کہ وہ فتنوں کے اس دور میں اپنے اور۔۔۔

نسل نو کے ایمان کی حفاظت کی فکر کرے اورایمان کا محافظ علم اور علم کا محافظ تقویٰ ہے اور تقویٰ اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنے سے ملتا ہے ، نیک صحبت انسان کو نیک، متقی وپرہیز گار بنا دیتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ انبالہ ہاؤس ٹاؤن شپ میں ہفتہ وار اصلاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا نیک لوگوں کی صحبت بگڑے ہوؤں کو سنوار دیتی ہے ،اس لئے علما و نیک لوگوں کی صحبت کو اختیار کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں