مغویہ کی بازیابی کی درخواست خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کاہنہ سے مبینہ اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی کی بازیابی کی درخواست خارج کردی،درخواست گزار نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پولیس درخواست واپس لینے کے لیے پریشر رائز کررہی ہے ،پولیس نے درخواست گزار کے دو فیملی ممبران پر تشدد کیا ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے تشدد کا کوئی میڈیکل کروایا ؟عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہوا میں باتیں کررہے ہیں ،کیسے مان لو ں؟