حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر3 ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ  کی خلاف ورزی پر3 ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار،چھاپہ مار کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی طرف سے کی گئیں۔

گرفتار ملزمان میں محمد حسن، شیخ راشد اور سعید احمد شامل ہیں ،ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزم محمد حسن حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا ، ملزم سے 29 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے ،ملزم سے حوالہ ہنڈی کی بابت دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزمان شیخ راشد اور سعید احمد کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں