ایل ڈی اے ٹاؤن شپ جناح مارکیٹ کی نیلامی

ایل ڈی اے ٹاؤن شپ  جناح مارکیٹ کی نیلامی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر آکشن نے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ میں ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ایل ڈی اے ٹاؤن شپ جناح مارکیٹ کی نیلامی 10دسمبر کو صبح 10بجے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں ہو گی۔ جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ کی اگلی نیلامی آئندہ بدھ 10 دسمبر کو ہو گی۔ نیلامی میں جناح مارکیٹ قائداعظم ٹاؤن میں واقع 29کمرشل پلاٹس اورچائلڈ ویلفیئر سینٹر قائداعظم ٹاؤن میں واقع9کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں