نوجوانوں میں آئین کی آگاہی میری ترجیح : سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور (سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں آئینِ پاکستان کی آگاہی بڑھانا میری ترجیح ہے اور وہ اس کوشش میں بھرپور کردار ادا کریں گے کہ آئین کو قومی نصاب کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے ۔
وہ قائداعظم لائبریری میں ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نونہال اسمبلی کے لئے \'\'ناکامی افتاد نہیں، استاد ہے \'\' کے عنوان سے منعقدہ خصوصی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے اپنے خطاب میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ریاست اور ادارے نوجوانوں کو آئین سے مکمل طور پر ہم آہنگ کرنے میں اب تک کامیاب نہیں ہو سکے ۔