چلڈرن ہسپتال میں کلب فٹ کے جدیدعلاج بارے ٹریننگ ورکشاپ

چلڈرن ہسپتال میں کلب فٹ کے  جدیدعلاج بارے ٹریننگ ورکشاپ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )چلڈرن ہسپتال لاہور میں گزشتہ روز کلب فٹ کے جدید علاج اور سرجری کے حوالے سے ایک اہم ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے آرتھوپیڈک سرجنز اور ٹرینی ڈاکٹروں نے بھرپور شرکت کی۔

 ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر حسن، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر میاں مقبول اور ڈاکٹر عاطف عزیز نے بطور فیکلٹی اہم کردار ادا کیا۔پروفیسر عبد اللطیف شاہد نے کہا کہ\"یہ ورکشاپ آرتھوپیڈک ڈاکٹروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ کلب فٹ کے جدید علاج اور سرجری کی عملی مہارت حاصل کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں