مڈٹرم امتحانات، اقلیتی طلباکیلئے اخلاقیات کاپیپر ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ ہوسکا
لاہور(خبر نگار)سرکاری سکولوں میں پیکٹا کی جانب سے ہزاروں اقلیتی طلبا کیلئے اخلاقیات کا پیپر ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کیا گیا۔۔۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق پیپر اپ لوڈ نہ ہونے سے تیسری تا آٹھویں جماعت کے اقلیتی طلبا کا پیپر بروقت شروع نہ ہوسکا۔سکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں اقلیتی طلبا بروقت سوالیہ پیپر نہ ملنے سے پریشان ہو گئے۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سوالیہ پیپر تیار کرکے اقلیتی طلبا کو فراہم کیا۔ پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے اخلاقیات کا پیپر ویب سائٹ پر بروقت فراہم کردیا گیا تھا۔