شہر کی بڑی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شہر کی بڑی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کی خستہ حال سڑکوں پر بہتری کی امید آج بھی دھندلی ہے، ماضی قریب میں کی گئی سٹڈی میں شہر کی بڑی شاہراہوں کے ٹوٹ پھوٹ کا واضح انکشاف ہوا تھا۔۔۔

لیکن اس نشاندہی کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔مزید افسوسناک امر یہ کہ شہر کے ترقیاتی پیکیج میں ان اہم سڑکوں کو شامل ہی نہیں کیا گیا،جس کے باعث صورتحال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو چکی ہے ۔ایل ڈی اے اور ٹیپا کی جانب سے پیچ ورک تک شروع نہ کیا جا سکا،جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لاہور کی 11 بڑی شاہراہوں پرپانچ سو سے زائد پوٹ ہولز شہریوں کا امتحان لے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں