یو ای ٹی میں فرضی ہنگامی مشقوں کا انعقاد
لاہور(خبر نگار)یو ای ٹی لاہور میں ایک جامع اور بڑی سطح کی مشترکہ فرضی ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے نے بھرپور شرکت کی۔
اس مشق کا مقصد ممکنہ سکیورٹی خدشات اور ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مختلف اداروں کی تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔مشق میں پنجاب پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے ماہر عملے نے حصہ لیا۔