ہمارا مقصد غریب، مستحقین کی خدمت ، چیئرمین پاسٹرز الائنس

ہمارا مقصد غریب، مستحقین کی  خدمت ، چیئرمین پاسٹرز الائنس

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہیلنگ ہینڈز منسٹری آف پاکستان کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالہ سے ‘‘جیتو مسیح’’ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سوالات کی نشست کے دوران لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ۔

تقریب کی صدارت چیئرمین ہیلنگ ہینڈز منسٹری پاکستان وچیئرمین آل پاکستان پاسٹرز الائنس ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر شہزادنے کہاکہ ہمارا مقصد غریب، مستحقین کی خدمت ہے، چیئرمین پاسٹرز الائنس  نے 9 ویں سالانہ تقریب میں مسیحی خاندانوں میں مذہبی سوالات پر انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں