میثاق سنٹرزکے ذریعے رواں سال 14ہزار اقلیتی شہریوں کوسہولیات فراہم

میثاق سنٹرزکے ذریعے رواں سال  14ہزار اقلیتی شہریوں کوسہولیات فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر )میثاق سنٹرز کے ذریعے رواں سال 14 ہزار 853 سے زائد اقلیتی شہریوں کو مختلف پولیس سہولیات فراہم کی گئیں۔

 میثاق سنٹرز اقلیتی شہریوں کے لیے ایک مؤثر ون ونڈو پلیٹ فارم ثابت ہو رہے ہیں جہاں انہیں عزت و احترام کے ساتھ خدمات مہیا کی جا رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سے 1553 جبکہ دیگر اضلاع سے 414 غیر مسلم شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ۔ اسی طرح 8086 اقلیتی شہریوں جبکہ دیگر اضلاع کے 4232 افراد کی پولیس ویری فکیشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں