علامہ اقبالؒ کے مجسمے کی توہین، سکیورٹی سپروائزر معطل

علامہ اقبالؒ کے مجسمے کی توہین، سکیورٹی سپروائزر معطل

سوشل میڈیا پر کئی روز تک ویڈیوز وائرل رہنے کے باوجود کارروائی نہ ہوئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) گلشنِ اقبال پارک میں نصب شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے مجسمے کی توہین کی ویڈیوز نے کئی سوالات کھڑے کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر بچے مجسمے کے احاطے میں داخل ہو کر نازیبا حرکات کر رہے ہیں، جبکہ موقع پر موجود والدین خاموش تماشائی بنے رہے ۔ویڈیو کے مطابق ایک تفریح کے لیے آئے شخص کو بچوں کو خود مجسمے کے احاطے کے اندر اٹھا اٹھا کر داخل کرتے دیکھا گیا، جبکہ ایک شہری کی جانب سے والد کو سمجھانے کی کوشش بھی کی گئی، مگر والد نے بے بسی ظاہر کر دی۔واقعہ پر ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد کا سخت نوٹس لیا ۔ گلشن اقبال پارک کے سکیورٹی سپروائزر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ سکیورٹی سپروائزر امتیاز حسین کو فرائض میں غفلت پر معطل کیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،انتظامیہ کے مطابق آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں