سی بی ڈی واک:کنکریٹ لین ، سٹیل فکسنگ جیسے مراحل مکمل
سائٹ پر ہی بیچنگ پلانٹ نصب ، تعمیراتی مٹیریل کی نقل و حرکت کم سے کم کی گئی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب کی سی بی ڈی واک پر تعمیراتی کام میں نمایاں پیشرفت ۔منصوبے میں چار مرلہ کے 32 جدید ریٹیل یونٹس شامل ہیں، جنہیں عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ بنیادوں کی کھدائی کے بعد کنکریٹ لین ، سٹیل فکسنگ اور کنکریٹ رافٹ جیسے اہم مراحل مکمل۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب ریاض حسین نے بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب اپنے طے شدہ شیڈول سے آگے ہے ۔ سائٹ پر ہی بیچنگ پلانٹ نصب کیا ہے ۔ تعمیراتی مٹیریل کی نقل و حرکت کم سے کم کی گئی ہے تاکہ روٹ 47 پر ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔سی بی ڈی پنجاب تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل کر رہا ہے ۔ تمام تعمیراتی سامان کو مناسب طریقے سے ڈھانپ کر محفوظ رکھا جا رہا ہے ۔سی بی ڈی واک بروقت تکمیل، سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گا ۔