انٹرنیشنل کالج فار لیگل سٹڈیز کے نئے کیمپس کا افتتاح

انٹرنیشنل کالج فار لیگل سٹڈیز کے نئے کیمپس کا افتتاح

وزیرمملکت بیرسٹرعقتل ،پیٹریشیا میکیلر،سعدوسیم ،بین لاٹن کی خصوصی شرکت

 لاہور (سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کالج فار لیگل سٹڈیز (ICLS) نے لاہور کے مین کماہاں روڈ، بالمقابل ڈی ایچ اے فیز فائیو ایکسٹینشن پر اپنے نئے ، جدید اور مخصوص کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کر کے قانونی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔اس توسیعی منصوبے کے پس منظر میں انٹرنیشنل کالج فار لیگل سٹڈیز کی سی ای او اور ڈین سارہ تارڑ اور ادارے کی مرکزی قیادت کی بصیرت اور انتھک محنت کارفرما رہی، جن کی پاکستان میں معیاری قانونی تعلیم کے فروغ سے وابستگی نے اس نئے کیمپس کے قیام کی راہ ہموار کی۔افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی آف لندن کی ڈین آف انڈر گریجویٹ لا، مس پیٹریشیا میکیلر نے بطور اعزازی مہمان تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یونیورسٹی آف لندن کے ریجنل ایڈوائزر برائے جنوبی ایشیا مسٹر سعد وسیم، پاکستان بار کونسل کے ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اسامہ ملک اور برٹش کونسل کے بین لا ٹن نے بھی انٹرنیشنل کالج فار لیگل سٹڈیز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور حوصلہ افزا پیغامات کا اظہار کیا۔تقریب کا آغاز ربن کاٹنے کی رسمی تقریب سے ہوا، جس کے ذریعے ایک جدید تعلیمی سہولت کا افتتاح کیا گیا، جو اعلیٰ علمی معیار اور عملی قانونی تربیت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے ۔ نئے کیمپس میں جدید لیکچر ہالز، مخصوص موٹ کورٹ اور وسیع تحقیقاتی لائبریریاں شامل ہیں، جو آئی سی ایل ایس کے عالمی معیار کے تعلیمی وژن کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں