مبینہ رشوت کیس: این سی سی اے کے 3 افسروں کی ضمانت منظور

مبینہ رشوت کیس: این سی سی اے کے 3 افسروں کی ضمانت منظور

ایک کی ضمانت مسترد، یوٹیوب چینل واپسی کیس میں این سی سی آئی اے سے جواب طلب

 لاہور (کورٹ رپورٹر) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ سے مبینہ رشوت لینے کے مقدمے میں ایف آئی اے سنٹرل کورٹ نے این سی سی اے کے تین افسروں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبیٰ، انسپکٹر علی رضا اور سب انسپکٹر یاسر گجر کی ضمانتیں منظور کر لیں، عدالت نے ایک ملزم سلمان عزیز کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔عدالت نے ضمانت پر رہائی کے لیے تینوں ملزموں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔دریں اثنا، جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے ڈکی بھائی کا یوٹیوب چینل حوالے کرنے سے متعلق کیس میں این سی سی آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ڈکی بھائی نے عدالت میں بیانِ حلفی جمع کراتے ہوئے استدعا کی کہ ان کا یوٹیوب چینل واپس حوالے کیا جائے ۔ ان کا مؤقف تھا کہ این سی سی آئی اے نے سترہ ویڈیوز پر اعتراض عائد کیا تھا، تاہم یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان ویڈیوز کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی، نہ ہی انہیں ڈیلیٹ یا ایڈٹ کیا جائے گا۔ڈکی بھائی کے مطابق یوٹیوب چینل ان کا واحد ذریعہ معاش ہے اور چینل کی مین ایکسس نہ ہونے کے باعث انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں