ابوالخیر زبیر ساتویں بارجے یوپی کے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب
لاہور (سیاسی نمائندہ)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی انتخابات میں ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر مسلسل ساتویں بار مرکزی صدر منتخب ہو گئے ۔۔۔۔
انتخابات مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں ہوئے ، جس کے نتیجے میں پیر سعادت علی شاہ سینئر نائب صدر اور پیر سید صفدر گیلانی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ۔انتخابی عمل کے دوران علامہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوئے ، جبکہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ سینئر نائب صدر اور پیر سید محمد صفدر گیلانی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ۔نومنتخب عہدیداروں سے چیئرمین سپریم کونسل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے حلف لیا۔