ٹریفک قوانین میں ترامیم کیخلاف کیس:حکومت پنجاب کے جوابات جمع

 ٹریفک قوانین میں ترامیم کیخلاف  کیس:حکومت پنجاب کے جوابات جمع

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ،ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے۔۔۔

 شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ حکومتِ پنجاب سمیت دیگر متعلقہ حکام نے عدالت میں اپنے جوابات جمع کرا دیے ، جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر جواب الجواب داخل کریں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بھاری جرمانوں کے لیے کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں