عوامی تاجر اتحاد کا جلد ملک گیر رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

 عوامی تاجر اتحاد کا جلد ملک گیر رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (سیاسی نمائندہ) عوامی تاجر اتحاد کا اہم اجلاس چیئرمین حاجی میاں محمد اسحاق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تاجر رابطہ مہم۔۔۔

 تنظیمی ایجنڈے ، تاجر برادری کو درپیش مسائل اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تاجر اتحاد جلد ملک گیر تاجر رابطہ مہم کا آغاز کرے گی، جس کے تحت لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں کے مارکیٹیں، بازار اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا جائے گا۔ رابطہ مہم کا مقصد تاجر برادری کے مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کرنا، تجاویز لینا اور عوامی تاجر اتحاد و تاجر برادری کے درمیان رابطے کو مزید موثر بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں