کنگن پور ، مریدکے :ٹریفک حادثات ،1 جاں بحق، 5زخمی

کنگن پور ، مریدکے :ٹریفک  حادثات ،1 جاں بحق، 5زخمی

تلونڈی، مریدکے (نامہ نگار، نمائندہ )قصور کے علاقہ کنگن پور اور مریدکے شیخوپورہ روڈ پر دو ٹریفک حادثات میں۔۔۔

 ایک شخص جاں بحق، 5زخمی ہوگئے ۔ کنگن پور بائی پاس پر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں حاجی طفیل موقع پر ہی دم توڑ گیا،جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو ا۔ وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور زموقع سے فرار ہو گئے ۔ زخمی عبدالغفار کی ٹانگ فریکچر ہوئی جسے ریسکیو ٹیم نے نجی ہسپتال منتقل کردیا۔ مریدکے شیخوپورہ روڈ پر کوٹ حنیف سٹاپ کے قریب بس اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہوئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے دو زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی، جبکہ دو شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں