ملزم کا نام تبدیل کرنے پر پولیس اہلکار سمیت3 افراد کیخلاف مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس فائل میں ملزم کا نام تبدیل کرکے شہادت کو ضائع کرنیوالے پولیس ملازم سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ق ایس ایچ او پولیس تھانہ بی ڈویژن محمد اسلم نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا کہ چیک کرنے پر بمطابق انکوائری پولیس ملازمین محمد خالد وغیرہ تین نامزد ملزموں نے پولیس فائل میں ملزم اکمل کی جگہ ملزم شعبان کا نام تحریر کر کے منشیات کے مقدمہ میں شہادت کو ضائع کیا ہے ۔