موسیٰ پاک ٹرین پرچھاپہ 44بغیر ٹکٹ مسافروں سے 46ہزاروصول
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )چارج سنبھالتے ہی ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے عبداللہ ارشد نے موسیٰ پاک ٹرین پر اچانک چھاپہ مارا۔
ٹرین کو رائیونڈ سے پتوکی کے درمیان چیک کیا گیا۔ کمرشل انسپکٹرز فیصل نذیر اور اکبر گجر کے علاوہ سپیشل ٹکٹ چیکنگ گروپ بھی ہمراہ تھا۔ دورانِ چیکنگ 44 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا گیا جن سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں 45 ہزار 950 روپے وصول کیے گئے ۔ ٹرین کے واش رومز میں ناقص انتظامات پر عملے کی سرزنش کی گئی۔ڈی سی او نے شاہدرہ ریلوے سٹیشن پر وینڈنگ سٹالز کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔