تھانہ شاہ غریب پولیس کی کارروائی مغوی ماں اور بچہ بازیاب

تھانہ شاہ غریب پولیس کی کارروائی  مغوی ماں اور بچہ بازیاب

چک امرو (نامہ نگار )تھانہ شاہ غریب پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی گئی ماں اور اس کے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع اور مقامی مخبروں کی مدد سے کارروائی کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں قلیل وقت میں مغویوں کو بازیاب کر لیا گیا۔بازیاب ہونے والی خاتون اور بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی پی او نارووال نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں