معمر خاتون کا قتل، سخت سزا کو یقینی بنایا جائے گا:حناپرویز بٹ

  معمر خاتون کا قتل، سخت سزا کو  یقینی بنایا جائے گا:حناپرویز بٹ

لاہور(اے پی پی)رائیونڈ میں 62 سالہ بزرگ خاتون رئیسہ بی بی کے اندھے قتل پر وزیراعلی ٰپنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ کیس کی تفتیش میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت سزا کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں