خواجہ معین الدین ؒعلوم و معارف کا سرچشمہ:ڈاکٹر اشرف جلالی

خواجہ معین الدین ؒعلوم و معارف  کا سرچشمہ:ڈاکٹر اشرف جلالی

لاہور(سیاسی نمائندہ) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ علوم و معارف کا سرچشمہ ہیں۔

برصغیر کی کالی رات کو صبح صادق بنانے میں آپ نے بنیادی کردار ادا کیا۔ آپ آنے والی نسلوں کے لیے مینارہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ فقرِ غیور کے علمبردار اور دینی اقدار کے پہرے د ار تھے ۔ یہ ہماری سعادت ہے کہ حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویریؒ، حضرت خواجہ غریب نوازؒ، حضرت مجدد الف ثانی اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ؒجیسی ہستیاں ہمارے فکری اور روحانی قائد ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں