گوندانوالہ : نشے کے جھگڑے پر بھائی کو چھری مار کر زخمی کر دیا

گوندانوالہ : نشے کے جھگڑے  پر بھائی کو چھری مار کر زخمی کر دیا

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) گوندانوالہ میں ایک گھر میں نشہ کے لیے پیسے نہ دینے پر جھگڑا بڑھ گیا، جس کے دوران بڑے بھائی کو چھوٹے بھائی نے چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

تھانہ اروپ کے علاقہ گوندانوالہ کا رہائشی 37 سالہ ساجد علی نشہ کا عادی تھا ،گزشتہ روز پیسے نہ ملنے پر ساجد علی نے گھر میں گالم گلوچ شروع کر دی۔ طیش میں آ کر اس کا چھوٹا بھائی بابر نے چھری کے وار کر کے اسے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں