ملک کو محاذ آرائی نہیں پائیدار امن کی ضرورت :مشتاق مہدی

ملک کو محاذ آرائی نہیں پائیدار امن کی ضرورت :مشتاق مہدی

حکومت نے مذاکرات کی دعوت سے خوشگوار جمہوری روایت کو فروغ دیا ہے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف تاجر رہنما مشتاق مہدی نے کہا ہے کہ ملک کو محاذ آرائی نہیں پائیدار امن کی ضرورت ہے ،سیاسی قائدین جمہوریت کے نام پر ملکی نظام کو جام کرنے سے گریز کریں، دھرنے اور احتجاج آئینی حق ضرور ہے مگر اسکی خاطر دوسروں کے حقوق متاثر نہ کئے جائیں ،حکومت نے سیاسی مخالفین کو طاقت کے سہارے کچلنے کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی بار بار دعوت دے کر خوشگوار جمہوری روایت کو فروغ دیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا، ملک دشمن قوتیں پہلے ہی ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں کے ذریعے قیام امن سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، موجودہ معاشی حالات میں اگر سیاسی جماعتوں کی قیادت نے مجموعی قومی مفادات کی تکمیل پر توجہ نہ دی تو ان کا یہ طرز عمل سیاسی جمہوری عمل پر سے عوام کا اعتماد ختم کرنے کا ذریعہ بنے گا جو کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں