ڈاکو متعددافراد،گھرسے لاکھوں روپے ،موبائل فونزلوٹ کرفرار
قصور،تلونڈی(نمائندہ دنیا،نا مہ نگار) وارداتوں میں لاکھوں روپے ،موبائل فونز لوٹ لیے گئے۔۔۔
گوپے راہ چک کے قریب ناکہ زن ڈاکوؤں نے رکشہ سوار نوید سے 23 ہزار، ذوالفقار سے 45 ہزار، عمر، رضوان ، اﷲ دتہ، سبحان ، ہدایت، رحمت سے نقدی و موبائل فونز،کھارا موڑ پر ڈاکوؤں نے کار سواروں سہیل حکیم ، ثاقب ، عمر ودیگرسے 1 لاکھ 20 ہزار اور4موبائل ،بہادر پورہ میں دودھ فروش سے 2لاکھ اورتلونڈی کے علاقہ میں فارمیسی سے ڈاکو 65 ہزارلوٹ کر فرار ہو گئے ۔محلہ جج والا کوٹ رادھاکشن سے اقبال شیخ کے گھر سے ڈاکو 5 لاکھ لے اڑے ۔