جعلی نمبر پلیٹ ،ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایک اوورسیز پاکستانی کی موٹر سائیکل گھر پر کھڑی رہنے کے باوجود ٹریفک خلاف ورزی کا ای چالان اس کے گھر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے شخص نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا تھا، جس پر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان جاری کیا گیا۔ ای چالان میں موٹر سائیکل چلانے والے شخص کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موٹر سائیکل کسی اور شخص کے زیرِ استعمال تھی جو جعلی نمبر پلیٹ لگا کر سڑکوں پر گھوم رہا تھا۔متاثرہ اوورسیز پاکستانی کے بھائی قاسم منیر نے تھانہ مسلم ٹاؤن میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے ۔