والٹن روڈاپ گریڈٰیشن منصوبہ مکمل، کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے

والٹن روڈاپ گریڈٰیشن منصوبہ مکمل، کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے

منصوبے کی حوالگی دونوں اداروں کے مشترکہ معائنے کے بعد عمل میں آئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے لاہور کے شہری انفراسٹرکچر میں ایک اور اہم سنگ میل ۔ والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے سے پیشرفت ،اے ڈی اے نالہ اور والٹن روڈ کی ریموڈلنگ و اپ گریڈیشن پراجیکٹ، بشمول میجر اسحاق شہید فلائی اوور، باضابطہ طور پر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کر دیا۔10.2ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے سے روانہ 7-8 لاکھ گاڑیاں اور دس لاکھ سے زائد رہائشی مستفید ہو رہے ہیں ۔ منصوبے کی حوالگی دونوں اداروں کے مشترکہ معائنے کے بعد عمل میں آئی۔والٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے منصوبے کے آپریشن اور دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔سی بی ڈی پنجاب نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو دو جدید ڈسپوزل سٹیشنز بھی حوالے کئے ۔والٹن روڈ کی صفائی بجلی اور نکاسی آب کا سارا انتظام والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو دے دیا گیا ہے اور وہی ذمہ دار ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں