اضلاع کو خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کاٹاسک تفویض

 اضلاع کو خطرناک اشتہاریوں  کی گرفتاری کاٹاسک تفویض

لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت متعلقہ اضلاع کو خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔۔

 جبکہ انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز اس عمل کی مانیٹرنگ کرے گا۔ اشتہاریوں کے شناختی کارڈز سسٹم میں اپ ڈیٹ کرنے اور ان کے رشتہ داروں کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 2 لاکھ 1 ہزار اشتہاری ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جبکہ گزشتہ سال ساڑھے 3 ہزار اے کیٹیگری اشتہاری گرفتار نہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں