12روز میں 107بھکاری گرفتار

12روز میں 107بھکاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔

 ترجمان لاہور پولیس کے مطابق یکم جنوری 2026سے اب تک گداگری ایکٹ کے تحت 107 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ شہر کے مختلف تھانوں میں بھکاری مافیا کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ بچوں اور خواتین کو بطور ڈھال استعمال کر کے بھیک منگوانے والے منظم گروہوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں