پارکوں میں جنگلی جانوروں ، پرندوں کی تعداد میں اضافہ
افریقن لائن،شیر، ٹائیگر،بنگال ٹائیگر، عریبین اوریکس،سپرنگ باک شامل
لاہور (لیڈی رپورٹر)بہتر وائلڈ لائف مینجمنٹ کے نتیجے میں سال 2025 کے دوران دیسی وبدیسی جنگلی حیات کی نادر و نایاب انواع کی کامیاب بریڈنگ ہوئی اور کل 4162 جنگلی جانوروں و پرندوں کا اضافہ ہوا۔جلو وائلڈ لائف پارک لاہور میں 1720،سفاری زو لاہور میں 1300،چڑیا گھر لاہور میں 51،چڑیا گھر ڈی جی خان 46،چڑیا گھر بہاولپور 719،چڑیا گھر بہاولنگر 47،چڑیا گھر وہاڑی 9، چڑیا گھر لوئی بھر 33، منی چڑیا گھر تونسہ 21، منی چڑیا گھر بھکر 24، وائلڈ لائف پارک رحیم یار خان 19، وائلڈ لائف پارک پیرووال 72،وائلڈ لائف پارک گٹ والا فیصل آباد 14،وائلڈ لائف پارک کمالیہ 13،وائلڈ لائف پارک سلیمانکی 31،وائلڈ لائف پارک جھنگ 20،وائلڈ لائف پارک چھانگا مانگا 11،وائلڈ لائف پارک بھاگٹ 6، وائلڈ لائف پارک جوہر آباد 4جبکہ وائلڈ لائف پارک فتح پور میں 2جنگلی جانوروں و پرندوں کا اضافہ ہوا،تاہم دلچسپ امریہ ہے کہ کامیاب بریڈنگ کے اس عمل میں دیسی و بدیسی ، نادر ونایاب انواع کثیر تعداد میں ہیں جن میں افریقن لائن،شیر، ٹائیگر،بنگال ٹائیگر، عریبین اوریکس،سپرنگ باک،سمٹر اوریکس، ایڈ یکس، فیلو ڈیئر،نیل گائے ،چیتل، کالا ہرن،مفلن شیپ، اڑیال، پاڑہ ہرن،چنکارہ،سامبر، بھیڑیا، زیبرا، ریڈڈئیر، بندر اور خرگوش جبکہ پرندوں میں شتر مرغ،نکو بار پجن، مسکوی ڈک،بلیو شولڈر مور، بلیک شولڈر مور،پائیڈمور،ایمرالڈ مور، رنگنیکڈ فیزنٹ،گرین فیزنٹ،سلور فیزنٹ، عام طوطے ، گانی دار طوطے ،چکور،تیتر،بلیک سوان، را طوطا، جنگلی بطخ وغیرہ شامل ہیں۔