رمضان میں عام صارفین کو ریلیف دیں گے :سلمیٰ بٹ

رمضان میں عام صارفین کو  ریلیف دیں گے :سلمیٰ بٹ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ سے فیصل آباد غلہ منڈی کے۔۔

 تاجروں نے صدر میاں اسلم کی سربراہی میں ملاقات کی - اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری خالد نعیم، ڈائریکٹر جنرل پامرہ طارق علی بسرا سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے -سلمیٰ بٹ نے رمضان کے دوران ماڈل بازاروں سہولت ان دی گو بازاروں اور پنجاب کے تمام سہولت و رمضان بازار وں میں دالوں کی سپلائی کوالٹی اور قیمتوں بارے مشاورت کی-اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان میں کم آمدن والے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں