21اشتہاری ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 21 اشتہاری ملزم گرفتار کرلیے۔
احمد شکور، کاشف، اظہر، عامر، انور مسعود سمیت پولیس کو مطلوب 21 اشتہاریوں کو قابو کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزموں کو دورانِ پٹرولنگ ناکہ جات اور مختلف ریسورسز سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم چیک ڈس آنر، فراڈ، ڈکیتی، چوری جیسے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔