چور 35من گندم اور قیمتی کپڑا چرا کر فرار
تلونڈی، الہ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )چور نقب لگا کر 35 من گندم اور ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا چرا کر فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم ملزموں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ شخص بنیامین نے ملزموں کی جلد گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔