فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)جان سے ماردینے کی نیت سے فائر مارکر زخمی کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج۔
پکاقلعہ کے رہائشی ریاض نے پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے بیٹے روشن کے ساتھ بغرض مزدوری ٹینری نیاز نگر جا رہا تھاکہ جب ہم قصور ی چوک پہنچے تو ملزم شبیر نے اپنے نامعلوم مسلح ساتھی کے ہمراہ میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی نیت سے کمر میں فائر مار کر زخمی کر دیا ۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔