2گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

2گروپوں میں فائرنگ  سے دو افراد زخمی

قصور (نمائندہ دنیا) کنگن پور کے نواح میں دو فریقین کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

واپڈا کی ٹیموں نے میٹر چیک کیے تو وہاں پر موجود دو فریقین ایک دوسرے پر الزام لگا رہے تھے جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجہ میں لالوکے پل کا رہائشی عاطف علی اور امجد زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال کنگن پور منتقل کردیاگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں