موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا رکشہ ڈرائیور پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے وارداتوں میں ملوث ملزم ارشاد کو ٹریس کرکے چوری شدہ رکشہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف مارکیٹس کی پارکنگ میں رکشہ لگا کر شہریوں کی ریکی کرتا اور موقع پاکر موٹر سائیکلیں چرا کر رکشے والی جگہ لیجاتا اور کیمروں سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل رکشے میں لوڈ کرکے فرار ہو جاتا تھا۔