22 جنوری کو تمام کالجز میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ لازمی قرار
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری کالجز میں والدین اور اساتذہ کے رابطے مؤثر بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری، ڈی پی آئی کالجز نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جنوری کو صوبے بھر کے کالجز میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد لازمی قرار دیدیا گیا۔۔۔
دسمبر ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی پرپوزیشن ہولڈرز کو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائینگے جبکہ والدین کو طلبہ کے نتائج اور مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ کالجز سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں ۔ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ،فوکل پرسنز کی پی ٹی ایم میں شرکت اور اسکی تصویری رپورٹ ارسال کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔