اندرونِ لاہور ٹریفک کی بحالی کیلئے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ

اندرونِ لاہور ٹریفک کی بحالی  کیلئے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی ضمنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، نیسپاک اور مقامی نمائندگان کی شرکت کی۔

 اندرونِ لاہور میں ٹریفک کی بحالی کے لیے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ، چوک ناخدا پر انڈر پاس اور شاد باغ و ٹوکے والا چوک کی وائڈننگ پر غور، اراضی کے حصول اور تعمیراتی اخراجات کے تخمینوں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،تمام ترقیاتی منصوبوں میں مالی نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں