فوڈ اتھارٹی :’’سردیوں کی صحت بخش تراکیب متعارف‘‘

فوڈ اتھارٹی :’’سردیوں کی  صحت بخش تراکیب متعارف‘‘

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )تندرست پنجاب، خوشحال پاکستان، وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کیمطابق عوام کی بہتر صحت کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شاندار اقدام، نیوٹریشن ونگ کی جانب سے \'\'سردیوں کی صحت بخش تراکیب متعارف\'\' کرادی گئیں۔

صحت بخش، غذائیت اور کیلوریز سے بھرپور مختلف مزیدار غذا نامہ تیار کیا گیا، جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ سخت سردی کے موسم میں جسم کو قوت اور صحت مہیا کرنے کے لیے غذائیت سے بھرپور تراکیب ڈیزائن کی گئی ہیں، غذائی تراکیب میں مختلف امراض کے خاتمے اور صحت کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے غذائی اجزا شامل کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں