پاکستانی نوجوان نے اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی ‘‘قلب’’تیار کر لیا

پاکستانی نوجوان نے اپنا اردو  چیٹ جی پی ٹی ‘‘قلب’’تیار کر لیا

لاہور(خبر نگار)پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی لانچ، امریکا میں زیرتعلیم پاکستانی نوجوان تیمور حسن نے ایک اور بڑا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے دو ساتھیوں جواد احمد اور محمد اویس کے ساتھ مل کر اردو چیٹ جی پی ٹی \"قلب\"تیار کر لیا جو دنیا کا سب سے بڑا اردو لینگویج ماڈل قرار دیا جا رہا ہے ۔

 \"قلب\"کو 1 ارب 97 کروڑ الفاظ پرترتیب دی گئی اور اسے 7 سے زائد عالمی معیار کے ٹیسٹس پر جانچا گیا جہاں اس نے موجودہ اردو اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تیمور حسن پہلے 13 اسٹارٹ اپس کامیابی سے لانچ کر کے ایگزٹ کر چکے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں